طالبان

افغان حکام سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، ترجمان افغان طالبان

دوحہ (عکس آن لائن)قطر میں طالبان سیاسی دفترکے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ گزشتہ روز دوحا میں طالبان اور افغان حکام کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔گزشتہ ماہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں بین الافغان مذاکرات میں شروع ہونے کے بعد اچانک ختم ہوگئیتھے جس کے بعد فریقین میں ملاقات کا یہ پہلا موقع ہے۔ترجمان طالبان محمد نعیم کے مطابق گزشتہ روز دوحا میں بین الافغان مذاکرات کے فریقین کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں بین الافغان امن مذاکرات جاری رکھنے اور ایجنڈاسیٹ کرنے پر زوردیاگیا۔ترجمان طالبان نے ملاقات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں