لاہور (عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اضافی الیکشن ٹریبونلز تشکیل دینے سے متعلق سلمان اکرم راجہ کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس کی جانب سے بھجوائے گئے ججز کے الیکشن ٹریبونل مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جب تک چیف جسٹس بھجوائے گئے ناموں کی فہرست واپس نہیں لیتے الیکشن کمیشن کوئی اور ٹریبونل تشکیل نہیں دے سکتا۔