کنگن پور (نمائندہ عکس آن لائن)اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدرشادی کے پروقار بندھن میں منسلک ہو گئے ۔اس موقع پر عدنان بدر نے بلیک کلرکی شیر وانی کے ساتھ سکن کلر کی شال پہنی ۔
دعوت ولیمہ کی تقریب پیراڈائز مارکی اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔جس میں دوست احباب چودھری جاوید اقبال نمبردار،چودھری عبدالقدوس،چودھری مبارک علی سرورو دیگر اور عزیز و اقارب نے بھر پور شرکت کی اور دولہا عدنان بدر ہاشمی کو شادی کے بندھن میں بندھنے پر مالائیں پہنا کرڈھیروں مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناو¿ںکا اظہار کیا۔ اللہ پاک زندگی کے اس سنہرے سفر میں عدنان بدر ہاشمی کو قدم قدم پر خوشیاں عطاءفرمائے۔