عمران اشرف

اداکار عمران اشرف نے اپنے اگلے کردار کیلئے مداحوں سے رائے مانگ لی

لاہور( عکس آن لائن)اداکار عمران اشرف نے اپنے اگلے کردار کیلئے مداحوں سے رائے مانگ لی۔اداکار نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے سوال پوچھا کہ مجھے اب کس طرح کا کام کرنا چاہیے،ایکشن تھرل یا رومانوی کہانی؟۔عمران اشرف کا ان دنوں نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ”رقص بسمل ”کافی مقبول ہوا ہے۔ڈرامہ رقص بسمل ، شازیہ وجاہت اور مومنہ درید کی مشترکہ پروڈکشن ہے جس کی کاسٹ میں عمران اشرف کے علاوہ سارہ خان ، انوشے عباسی ، محمود اسلم ، سلیم معراج ، مومن ثاقب ، ندا ممتاز، فرقان قریشی اور گل رعنا شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں