لاہور(عکس آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ہر شہر کے مخصوص ریٹیل بازاروں کی فہرست تیار کرے اور ریٹیل مارکیٹوں کو ہفتے میں سات دن کھولا جائے۔ تھانوں کی سطح پر تاجر نمائندوں اور پولیس حکام کی مشترکہ مانیٹرنگ کمیٹیاں فوری نوٹیفائی کی جائیں جو ایس و پیز پر عملدآرامد نہ کرنیوالے تاجروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کریں۔ ہر مارکیٹ کو ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کا ایک جتھا دیا جائے جو مارکیٹوں کی ٹریفک کی روانی اور پارکنگ اسٹینڈز کو ترتیب میں رکھنے میں معاونت کرے۔
وہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرملک کلیم ،میاں خلیل عبیر، شاہد نذیر ،سہیل محمود بٹ ،چوہدری قدیر۔زوالفقار بھٹی،رضوان بٹ۔ فاروق حفیظ۔،لیاقت جٹ، شبیر مقبول پرویز رحمت۔عبداودود علوی۔ شیخ ریحان۔سمیت دیگر تاجر رہنما اور تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ نعیم میر نے قبل ازیں کہاکہ ملک بھر میں کاروبار کھل گئے، اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔ حکومت نے محدود وقت کیلئے تمام کاروبار کھولے۔ ہفتہ میں تین چھٹیاں بھی کرنے کا اعلان کیا۔یہ ایس او پیزہول سیل مارکیٹوں، شورومز، جیولرز، کار ڈیلرز وغیرہ کیلئے تو ٹھیک ہیں۔ ریٹیل کے بازار اور عید خریداری کی مارکیٹوں کو وقت کی پابندی سے آزاد کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کرونا جان لیوابیماری ہے، خود کو اور پوری قوم کو محفوظ رکھنا ہے۔
کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا پوری قوم کی زمہ داری ہے اس حوالے سے میڈیا کا کردار مثالی ہے ہماری کوتاہیوں کی نشاندہی کرتا رہے ہم تیزی سے اپنی اصلاح کریں گے۔ٹائیگر فورس کے حوالے سے نعیم میر کا کہنا تھا کہ حکومت بتائے کرونا ٹائیگر فورس کہاں ہے؟ حکومت بتائے کرونا ٹائیگر فورس کاغذی کارروائی ہے یا حقیقت؟ ہمارا مطالبہ ہے کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے ٹائیگر فورس بھی میدان میں اتاری جائے۔ریٹیل مارکیٹوں میں ٹائیگر فورس کے اراکین چوبیس گھنٹے دستیاب ہوں اور ٹائیگر فورس، مارکٹوں کا رش کنٹرول کرنے میں تاجروں کی مدد کرے۔انہوں نے کہاکہ تاجر برادری نے ہر کڑے وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی ساتھ دیں گے۔