سویا بین آئل

ملک میں سویا بین آئل کی درآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران 60 فیصد کی کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک میں سویا بین آئل کی درآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران 60 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق فروری 2020ء میں ملک میں سویا بین کی درآمدات پر182 ملین روپے کا زرمبادلہ صرف ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 60 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال فروری میں سویابین آئل کی درآمدات پر 458 ملین روپے کا زرمبادلہ صرف کیا گیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں