زرعی ٹریکٹروں

ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں جنوری کے دوران 92 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں جنوری کے دوران 92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔آل پاکستان آٹوموٹومینیوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جنوری 2020ء میں 2213 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جودسمبر2019ء کے مقابلے میں 92 فیصد زیادہ ہے، دسمبر میں ملک میں 1153 ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

سالانہ بنیادوں پرجنوری میں گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں 36.51 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔گزشتہ سال جنوری میں ملک میں 3486 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ملک میں 17447 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 37.62فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں 27669 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں 882 یونٹس فئیٹ ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی،مالی سال کے پہلے 7 ماہ مں میسی فرگوسن کمپنی کے 10537 یونٹ ٹریکٹروں کی فروخت دیکھنے میں آئی۔اسی طرح اورئنٹ آئی ایم ٹی کے 144 یونٹ ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں