عطاء اللہ تارڑ

9 مئی ملکی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، عطاء اللہ تارڑ

گوجرانوالہ (عکس آن لائن)وزیراعظم کے کے معاون خصوصی برائے داخلہ عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی ملکی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،بہت جلد مشکل حالات سے نکل کر اس ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ 9 مئی ملکی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاک آرمی پوری قوم کی حفاظت کی ضامن جس کے جوان شہادتیں دے کر ہماری حفاظت کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قومی سلامتی کے اداروں پر حملہ کرنے کی کسی کی جرات نہیں تھی لیکن ایک بدبخت جماعت کے کارندے ان اداروں پر حملہ آور ہوئے۔عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ پاکستان کے دشمنوں کا خواب تھا کہ پاکستان کی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا جائے جو پی ٹی آئی نے پورا کر دکھایا۔

انہوںنے کہاکہ ان بدبختوں نے ناقابل معافی جرائم کا ارتکاب کیا۔ انہوںنے کہاکہ 2018 میں ہنستا بستا اور خوشحال پاکستان چھوڑ کر گئے تھے جو انہوں نے چار سال میں تہس نہس کر دیا۔عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ عمران خان اور اس کے حواریوں نے ملک کی مٹی سے غداری کی جس مٹی کی وجہ سے پوری دنیا میں ہم اپنا سر بڑے فخر سے بلند کر کے چلتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ ملک ستائیس رمضان المبارک کی شب کو معرض وجود میں آیا اور انشائ اللہ اس ملک نے تا قیامت قائم رہنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری قیادت نیبڑی بہادری سے جیلیں برداشت کیں مریم نواز صاحبہ سزائے موت والی چکی میں قید رہیں۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی والے جب جیلوں میں گئے تو باہر نکالو باہر نکالو کا راگ الاپنے لگے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور عمران اب اکٹھے نہیں چل سکتے اس کے کرتوت سامنے آ چکے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کا سیاہ دور اب ختم ہوچکا اور اس کی سیاست قصہ پارینہ بن چکی۔ انہوںنے کہاکہ اس جماعت نے ملک کی سالمیت پر حملہ کیا اور اس پر پابندی لگنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اب کہتا ہے مجھ سے بات کرو جب ہم بات کرتے تھے تو ہمیں جیلوں میں ڈالتا تھا۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کے بازو مروڑ کر کے یہ جماعت بنائی گئی تھی اور اسی طرح یہ بکھر رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ بڑے مشکل حالات میں ہم نے حکومت سنبھالی،بہت جلد مشکل حالات سے نکل کر اس ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ مریم نواز صاحبہ ہماری شیرنی ہیں،وہ وقت دور نہیں جب ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف ہمارے درمیان موجود ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ قلعہ دیدار سنگھ سے میرا خصوصی رشتہ ہے اس شہر کی ترقی کے لیے اپنی ہرممکن کوشش جاری رکھوں گا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں