خرم دستگیر

9 مئی کے واقعات سیاسی اختلاف کی جھاڑو پھیر کر ایک طرف نہیں کیاجاسکتے، خرم دستگیر خان

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کو سیاسی اختلاف کا جھاڑو پھیر کر ایک طرف نہیں کیاجاسکتا لہٰذا ان واقعات کی ذمہ داری عمران خان کو لینا پڑے گی۔ایک بیان میں خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان کو دیکھ کر کہا گیا کہ آپ کو دیکھ کر اچھا لگا، یہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب تھا، ہم میں لاکھ خامیاں ہیں تاہم عوام کے جان و مال کا دفاع کریں گے، 9 مئی کے واقعات کو سیاسی اختلاف کا جھاڑو پھیر کر ایک طرف نہیں کیاجاسکتا، ان واقعات کی ذمہ داری عمران خان کو لینا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نینیب قانون کوعدالت میں چیلنج کیا اورکہا میں اس سیکوئی فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا تاہم عدالت میں عمران خان نے اس قانون کے ایک ایک لفظ کا فائدہ اٹھایا، اگر عمران خان وہی کریں گیجو وہ کہتے رہے ہیں تو نیب عدالت کے سامنے پیش ہوں۔خرم دستگیر نے کہاکہ جو شخص کہتا تھا کہ اگر چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے، اگر آپ نے چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟ اگرآپ نے ٹرانزکشن کے بدلے بنی گالا میں زمین نہیں لی توعدالت میں پیش کیوں نہیں ہوتے؟
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں