سانگلہ ہل (عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس نے کہا ہے کہ لیگی کارکن مسلم لیگ (ن) کی ریکارڈ کامیابی کے لیے گلی گلی کوچہ کوچہ پھیل جائیں ،مسلم لیگ (ن) کے تمام کارکنان اور دیگر لوگ اتفاق واتحاد کے ساتھ الیکشن مہم چلا کرکامیابی حاصل کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہاکہ علاقہ کی ترقی کے لیے جو کیا اس سے پہلے کبھی کسی نے نہیں کیا گیا اور 2018کی حکومت کے بعد کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے تھے ۔ملک بھر میں جتنے بڑے پراجیکٹ تھے وہ سب نواز شریف کے ہی تھے ۔برجیس طاہر نے کہاکہ نواز شریف کی قیادت میں 8فروری کو پورے ملک سے ریکارڈ کامیابی حاصل کریں گے ،8فروری کا سورج ملکی ترقی اور خوشحالی کی نئی نوید کے ساتھ طلوع ہوگا اور پاکستان ایک بار پھر سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گایہ حلقہ قائد میاں نواز شریف سے پیار اور محبت کرنے والا ہے۔