الجزائر

60 سال قبل الجزائر کے عوام کی جدوجہد سےملک و قوم کو آزادی ملی، چینی صدر

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے الجزائر کے صدر عبدالمدجید تبون کو الجزائر کے انقلابِ آزادی کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام بھیجا۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اپنے پیغام میں چینی صدر نے کہا کہ 60 سال قبل الجزائر کے عوام کی ولولہ انگیز جدوجہد سےملک و قوم کو آزادی ملی جس نے عرب اور افریقہ کی قومی آزادی کی تحریکوں میں ایک شاندار باب رقم کیا ۔

چینی حکومت اور عوام نے الجزائر کے انقلابِ آزادی کے لئے حمایت اور مدد فراہم کی اور دونوں ممالک اور عوام کے درمیان اس دورِ جدوجہد میں گہری دوستی کا رشتہ استوار ہوا۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد مزید مضبوط ہو رہا ہے، ٹھوس تعاون کے نتائج سامنے آرہے ہیں نیز چین اور الجزائر کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری نئی بلندیوں کی جانب بڑھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ الجزائر کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور صدرعبدالمدجید تبون کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت تمام شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے کے خواہش مند ہیں تاکہ دونوں ممالک اور ان کےعوام کو فائد ہ مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں