‘فائونڈر گروپ

6ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں59فیصد کمی تشویشناک ہے ‘فائونڈر گروپ

لاہور (عکس آن لائن)فائونڈر گروپ کے سرگرم رکن و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں59فیصد کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2021میںبراہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری جولائی 2022 تا دسمبر2022ء میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت461ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 147.1ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خادم حسین نے کہا کہ تجارتی سہولتی اقدامات ،معاشی سرگرمی کو بڑھانے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے ،برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا باعث بنیں گے تجارتی سہولیات میں بہتری سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور ملکی برآمدت میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔فائونڈر گروپ کے راہنما میاں اشرف نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے ساز گار ماحول اور مراعاتی پیکیج کا اعلان کرے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کریں اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں