پرائز بانڈ ز

40ہزار کے بانڈ زکی قرعہ اندازی 10، 200والے کی 15مارچ کو ہو گی

لاہور(عکس آن لائن )40ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ زکی قرعہ اندازی 10مارچ جبکہ 200روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مارچ کو ہو گی ۔40ہزار مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام 8کروڑ کا ایک،دوسرے انعام میں 3کروڑ روپے کے 3جبکہ تیسرے انعام میں 5لاکھ روپے مالیت کے 660انعامات ہیں۔

علاوہ ازیں 200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مارچ کو ہو گی۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایک، دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ روپے کے5جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے کے 2394 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں