رپورٹ

24 گھنٹوں کے دوران 1356نئے کیسز 30اموات رپورٹ

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹوکیسز کی تعداد 38 ہزار194، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی57 ہزار 705تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1356نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، 30مزید تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ مجموعی اموات 1197ہوگئیں ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی طرف سے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹس کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 20ہزار 654تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں 22 ہزار 934کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 8 ہزار80 اور اسلام آباد میں 1728ہوگئی، بلوچستان میں 3468, گلگت بلتستان میں630کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 211 ہوگئی۔

ملک بھر میں اب تک 18ہزار 334مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ این سی او سی مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 30 اموات ہوئیں ہیں جس سےکورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 1197تک پہنچ گئی۔ جن میں سندھ میں 379، پنجاب میں 352، کے پی کے میں 408، گلگت بلتستان 8 ،آزاد جموں کشمیر میں 2،اسلام آباد میں 17اور بلوچستان میں 41شامل ہیں۔

اب تک 4 لاکھ 90ہزار 408افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں7ہزار 252افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ملک کے 726ہسپتالوں میں4429 مریض زیر علاج ہیں۔ 407کرونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں