کراچی(عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یومِ پاکستان کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ ہمیں اس مقصد کی یاد دلاتا ہے جس کے لیے ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ آگے کا راستہ مشکل ہو سکتا ہے، تاہم ہم مل کر کامیاب ہونے کی طاقت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئیے اس مقصد کو مشن سمجھیں اور چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے ایک قوم کے طور پر کام کریں۔