فواد چوہدری

2021 صحت کے شعبے میں میڈ ان پاکستان آلات اورمشینوں کیلئے گیم چینجرہوگا، فواد چوہدری

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ سال صحت کے شعبے میں میڈ ان پاکستان آلات اورمشینوں کیلئے گیم چینجرسال ہوگا۔

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سال صحت کے شعبے میں میڈ ان پاکستان آلات اورمشینوں کیلئے گیم چینجرسال ہوگا، ہم جواپنی سرنج تک نہیں بناتے تھے، ہم اس سال انتہائی جدید مشینری بنانے والے ملکوں میں شامل ہوجائیں گے۔فواد چوہدری نے اس متعلق کہا کہ کم ازکم دنیا کے دوبڑے برانڈزپاکستان میں اپنی فیکٹری لگانے کوتیارہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں