میاں اسلم اقبال

13جماعتوں کو شکست دینے والے لیڈر کو سیاست سے باہر کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی،میاں اسلم اقبال

لاہور(نمائندہ عکس)سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ 13جماعتوں کو شکست دینے والے لیڈر کو سیاست سے باہر کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی،عمران خان کی نہیں لٹیروں کی سیاست کا خاتمہ ہوگا، اقتدار کو لوٹ مار کا ذریعہ بنانے والوں کو اب جانا ہوگا، قوم امپورٹڈ حکومت سے نجات کے لئے لانگ مارچ کی کال کی منتظر ہے،

منگل کو ارکان اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پاکستان ڈاکو موومنٹ کا سرغنہ علاج کے لئے لندن گیا، واپس نہ آیا، علاج کرانے کے بجائے لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے عوام کے خلاف سازشیں کررہا ہے، شریف خاندان کا منی لانڈرر وزیر خزانہ بن کر قومی معیشت سے کھیل رہا ہے،پنجاب کے سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ 13جماعتوں کو شکست دینے والے لیڈر کو سیاست سے باہر کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، اب عمران خان کی نہیں لیٹروں کی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں