اداکار محمود اسلم

یہ بتانے میں کوئی عار نہیں گھریلو امور کی انجام دہی میں ہاتھ بٹاتا ہوں ، محمود اسلم

لاہور( عکس آن لائن )سینئر اداکار محمود اسلم نے کہا کہ میں گھریلو امور کی انجام دہی میں ہاتھ بٹاتا ہوں اور مجھے یہ بتانے میں کوئی عار نہیں ،سب لوگوں کو خواتین پر بوجھ بڑھانے کی بجائے ان کا ہاتھ بٹانا چاہیے ۔ ایک انٹرویو میں محمود اسلم نے کہا کہ میں اپنے ہر انٹرویو میں بتا چکا ہوں کہ میں کھانا بنانے سمیت گھر کے دیگر کاموںمیں خوش دلی سے ہات بٹاتا ہوں اور مجھے یہ بتانے میں کسی طرح کی شرم محسوس نہیں ہوتی ۔

میری والد نے مجھے نصیحت کی تھی کہ عورت کو کبھی بھی کمتر نہ سمجھنا اور اسی وجہ سے میں نے اپنے گھر والوں سے ہمیشہ اچھا سلوک کیا ہے اور گھریلو کام کاج میں ہاتھ بٹاتا ہوں اور خوشگوار زندگی بسر کر رہا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ زندگی میں توازن کے لئے ایک دوسرے کو سمجھنا بہت ضروری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں