فردوس عاشق اعوان

یکساں ترقی و خوشحالی بزدار حکومت کا عزم ہے’فردوس عاشق اعوان

لاہور(عکس آن لائن)وزیراعلیٰ پنجا ب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے دہائیوں سے نظر انداز اس علاقے کی تقدیر بدلیگی۔فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یکساں ترقی و خوشحالی بزدار حکومت کا عزم ہے،

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ہڑپہ کیلئے 2ارب روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، ساہیوال ایکسپریس ویسمیت 17ترقیاتی منصوبے جلد شروع ہونگے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے دہائیوں سے نظر انداز اس علاقے کی تقدیر بدلیگی۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ماضی میں ترقی چند شہروں تک محدود رہی، بزدار حکومت ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں