یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے صارفین کے اعتماد پر پور اترنے کیلئے اپنے ٹریڈ مارک کو تبدیل کر دیا

لاہور(عکس آن لائن)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن (ٰیو ایس سی) نے صارفین کے اعتماد پر پور اترنے کیلئے اپنے ٹریڈ مارک کو تبدیل کر دیا ہے جو نئے دور کی ضروریات سے ہم آہنگ ہے ۔

ٹریڈ مارک کی تبدیلی کارپوریشن کے نئے ویژن کو اُجاگر کررہی ہے جو کہ کارپوریشن کے تمام آپریشنز میں بہتری لانے کی طرف ایک اہم قدم ہے ۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز کو جدید بنانے کی کوشش کے ساتھ تمام سٹیک ھولڈرز کے اعتماد کی بحالی کیلئےیو ایس سی ٹریڈ مارک تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ایم ڈی کا کہنا ہے کہ نیا لوگو (ٹریڈ مارک) صارفین کے اعتماد کو پورا کرنے کیلئے اور یوٹیلیٹی سٹورز کو بہتر اور جدید بنانے کیلئے ہمارے متحرک حکمت عملی کا تصور پیش کرتا ہے ۔ سر خ اور پیلے رنگ سے اورینج ۔ سبز اور زیتون کے سبز رنگ میں تبدیلی ایک دوستانہ ، پر اعتماد اور ترقی پسند پیغام کو ظاہر کرتی ہے ۔ آخر میں خریداری کی ٹرالی یو ایس سی کو جدید برانڈ کی تشبیہ دیتی ہے ۔

عمر لودھی کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر خدمات کے معیار کو بلند کرنے اور اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں کم قیمت پر اشیاء صرف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہماری کوششوں میں سے ہم نے یو ایس سی ٹریڈ مارک میں تبدیلی سمیت بہت سے اقدامات اُٹھائے ہیں ۔

ایم ڈی نے اس بات پر زور دیا کہ یو ایس سی پانچ بنیادی اشیائے صرف (آٹا ، چینی، گھی، چاول اور دالیں وفاقی حکومت کے خصوصی احکامات پر سبسڈائزڈ قیمتوں پر عوام کو کامیابی سے فراہم کر رہی ہے ۔

جنوری 2020سے اب تک کارپوریشن نے 40.28ملین گھرانوں کی خدمت کی ہے اور ملک بھر کے تمام سٹورز کے ذریعے سبسڈائزڈ نرخوں پر اشیاء صرف کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ۔ ہم ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 68روپے فی کلو، آٹا 800روپے فی 20کلو تھیلہ، گھی 170روپے فی کلو ، باسمتی چاول 140روپے فی کلو، سیلہ چاول 139روپے فی کلو ، دال چنا 130روپے فی کلو جبکہ سفید چنے 115روپے فی کلو پورا سال فراہم کرتے رہے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ 10یوٹیلیٹی سٹورز پر پوائنٹ آف سیل (POS)سسٹم کی تعیناتی کا ایک پائلٹ پروجیکٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کر دیا گیا ہے اور تمام وئر ھاوسز اور سٹورز پر دستیاب قابل فروخت اشیاء کی بارکوڈز کے ساتھ ٹرانفارمیشن کو کومیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے جسکو ملک بھر میں پھیلے نیٹ ورک تک وسعت دی جائیگی ۔

ایم ڈی نے توقع ظاہر کی کہ یوایس سی اس مالی سال کے اختتام پر 100بلین روپے کی سیلز ٹارگٹس کے حصول کا ایک اور سنگ میل طے کریگا جیسا کی کارپوریشن نے اس سے پہلے ماہ رمضان کے دوران ریکارڈ 22ارب روپے کا سیل ٹارگٹ حاصل کیا تھا ۔

ایم ڈی نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس نئی برانڈنگ اور آٹومیشن سے یو ایس سی ملازمین کو ادارے کی بہتری کیلئے کام کرنے کیلئے ایک تحریک ملے گی اورکارپوریشن کو ریٹیل سیکٹر میں دوبارہ باوقار پوزیشن حاصل ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں