وزارت خا رجہ

یورپی پارلیمنٹ تبت سے متعلق غلط معلومات پھیلانا بند کرے،چین

بیجنگ (عکس آن لائن) یورپی پارلیمنٹ کے  اجلاس میں تبت سے متعلق ایک قرارداد منظور کی گئی۔منگل کے روز اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کی متعلقہ قرارداد  غلط معلومات  کی ترسیل ، چین کی ساکھ کو  نقصان پہنچانا اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہم یورپی پارلیمنٹ پر زور دیتے ہیں کہ وہ  اس طرح کی غلط معلومات پھیلانا بند کرے، تبت سے متعلقہ امور کا استعمال کرتے ہوئے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت  بند کرے، اور چین اور یورپ کے باہمی اعتماد  و تعاون کو نقصان پہنچانے والے  قول و فعل  سے  گریز کرے ۔

 وانگ وین بن نے بتایا کہ  تبت میں اس وقت معیشت ترقی کر رہی ہے اور معاشرے میں  سماجی ہم آہنگی ، استحکام  اور  ثقافتی روایات کا تحفظ  موجود ہے  ۔  اس کے علاوہ مذہب  اور اپنی زبانوں کے استعمال کی آزادی سمیت  مختلف قومیتوں  کو ان کے حقوق ،مفادات اور آزادی کی مکمل طور پر ضمانت  بھی دی جاتی ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ  تبت  نے تمام بچوں کے  تعلیمی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے  بورڈنگ اسکولز کھولے جہاں  آنا یا نہ آنا مکمل طور پر طلباء اور والدین کی خواہشات اور ضروریات پر منحصر ہے۔  وانگ وین بن نے کہا کہ متعلقہ اسکولوں میں تبتی زبان،اقلیتی قومیت کے رقص جیسے  روایتی ثقافتی کورسز   میسر ہیں اور  روایتی مقامی کھانے کی  فراہمی کے ساتھ  طلباءاپنی قومیتی لباس  بھی پہن سکتے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ  تبتی بورڈنگ اسکولوں کے خلاف یورپی پارلیمنٹ  کی قرارداد   تبت میں انسانی حقوق   کی فراہمی میں  مداخلت اور  اس عمل کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں