یاسمین راشد

یاسمین راشد کی مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام کو جون 2022 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن

لاہور (عکس آن لائن) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال گنگا رام کو جون 2022 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کیلئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا تعمیری کام تیزی سے جاری ہے، ہسپتال کی تعمیر کے بعد ہزاروں ماں اور بچوں کی صحت کو یقینی بنایا جاسکے گا، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی تعمیر وزیر اعظم عمران خان کی عوام صحت دوستی کی عین امیدوں کے مطابق ہے۔ یاسمین راشد کا کہنا تھا مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر گلوبل ہیلتھ سٹریٹیجی کی جانب اہم کامیابی ثابت ہوگی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال پر جاری پیش رفت کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو صوبہ میں بننے والے تمام نئے ہسپتالوں کی پیش رفت سے لمحہ بہ لحمہ آگاہ کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں