یاسر حسین

یاسر حسین نے فلم پٹھان کو اسٹوری لیس ویڈیو گیم قرار دے دیا

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار، میزبان و ہدایت کار یاسر حسین کو بالی ووڈ کنگ خان کی فلم پٹھان ایک آنکھ نہ بھائی، اس پر تنقیدوں کے نشتر برسا تے ہوئے کہا کہ فلم اسٹوری لیس ویڈیو گیم سے زیادہ کچھ نہیں۔

انسٹاگرام پر اداکار نے سٹوری شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کو اسٹوری لیس ویڈیو گیم قرار دے دیا۔انہوں نے سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ مشن امپاسیبل ون دیکھ چکے ہیں تو شاہ رخ خان کی پٹھان آپ کو ایک سٹوری لیس ویڈیو گیم سے زیادہ کچھ نہیں لگے گی۔خیال رہے کہ فلم پٹھان سے اداکار شاہ رخ خان کی 4 سال بعد بڑے پردے پر واپسی ہوئی ، ان کی فلم نے باکس آفس پر کئی کامیاب فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نئے ریکارڈ قائم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں