عالمی ادارہ صحت

ہوا کے ذریعے وائرس کی منتقلی خارج از امکان نہیں،عالمی ادارہ صحت

نیویارک(عکس آن لائن) عالمی ادارہ صحت نے ایسے ثبوت سامنے آنے کا اعتراف کیا ہے کہ کورونا وائرس ہوا

میں تیرتے ننھے ذرات کے ذریعے پھیل سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک عہدیدارنے بتایاکہ پرہجوم،

بند یا گھٹن زدہ مقامات پر ہوا کے ذریعے وائرس کی منتقلی کو خارج از امکان نہیں قرار دیا جا سکتا۔

اگر ان ثبوتوں کی تصدیق ہوجائے تو اس سے بند کمروں میں کورونا سے بچنے کے لیے دی گئی ہدایات کو

تبدیل کیا جا سکتا ہے۔اس سے قبل 200 سے زیادہ سائنسدانوں نے عالمی ادارہ صحت پر الزام عائد کیا تھا

کہ وہ وائرس کی ہوا کے ذریعے منتقلی کے خطرے کو کم کر کے پیش کر رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے

اب تک یہ کہا ہے کہ وائرس لوگوں کے کھانسنے اور چھینکنے سے نکلنے والے قطروں کے ذریعے پھیلتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہ یہ ثبوت ابھی ابتدائی ہیں اور ان پر مزید جائزے کی ضرورت ہے۔امراض کی

منتقلی روکنے اور ان پر قابو پانے کے ذمہ دار شعبے کی عہدیدار بینیڈیٹا ایلیگرانزی نے کہا کہ کورونا وائرس

کی پر ہجوم، بند، اور گھٹن زدہ مقامات پر ہوا کے ذریعے منتقلی کو خارج از امکان نہیں قرار دیا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں