لاہور(عکس آن لائن)ہنڈائی کمپنی کی جانب سے رواں ماہ میںاپنی 2 ہزار سی سی کار ایلانٹرا لانچ کئے جانے کا امکان ہے جو پاکستان میں تیار کی جانیوالی مہنگی ترین سیڈان ہوگی۔ ماہرین کو توقع ہے کہ ایلانٹرا پاکستان میں تیار کی جانیوالی حالیہ مہنگی ترین گاڑی ہونڈا سوک ٹربو سے بھی زیادہ قیمت کی ہوگی۔ہنڈائی پہلے ہی پاکستان میں ایچ 100 پورٹر پک اپ ٹرک اور ایس یو وی ٹکسن تیار کررہی ہے۔ ایچ 100 پورٹر اس سے قبل شہزور کے نام سے جانا جاتا تھا۔ کمپنی درآمد شدہ گاڑیاں گرینڈ اسٹاریکس، آیونک ہائیبرڈ اور سات سیٹر سانتا ایف ای بھی فروخت کررہی ہے۔ہنڈائی نشاط موٹر، نشاط گروپ، سوجیٹز کارپوریشن (جاپان)اور ملت ٹریکٹرز لمیٹڈکا مشترکہ منصوبہ ہے۔ کمپنی کی سالانہ پیداواری صلاحیت 15 ہزار گاڑیاں ہے جسے کمپنی متاثر کن طلب پر بڑھا بھی سکتی ہے۔ ملک بھر میں اس کے ڈیلرز کی تعداد 14 ہے جبکہ 6 دیگر سے معاملات ابھی حتمی مراحل میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین، اسپرنگ فیسٹیول گالا 2025 کے تھیم اور لوگو کی نقاب کشائی
- چین میں دیہی سڑکوں کی کل لمبائی 4.6 ملین کلومیٹر تک پہنچ گئی، وائٹ پیپر
- چین کے لاجسٹکس حجم میں رواں سال کے پہلے دس ماہ میں نمایاں بہتری
- چین دنیا کو صنعتی اور سپلائی چین سے منسلک کرنا جاری رکھے گا، چینی میڈ یا
- امریکی صدارتی انتخابات کے “ڈرامہ ” کا عروج ختم ہو چکا ہے، چینی میڈ یا