مصطفی کمال

ہم جلسے نہیں جہاد کر رہے ہیں‘ مصطفی کمال

کراچی (نمائندہ عکس)پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم جلسے نہیں جہاد کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزارت عظمیٰ عمران خان کیلئے امتحان تھا، وزارت کے بعد پتہ چلاعمران خان جہانگیرترین،علیم خان سے مخلص نہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کراچی کیلئے کچھ نہیں کرسکا، دوبارہ موقع دیں، کراچی والوں کومشین سمجھ رکھا ہے کہ سب کچھ ڈیلیٹ کردیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےکراچی کےعوام کیلئے کئی وعدے کیے لیکن ایک وعدہ بھی پورانہیں کیا۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہزاروں وزارتیں انسانی جان کیلئے قربان ہیں، ظلم کے دورمیں غلط کوغلط بولنا بڑی کامیابی ہے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم جلسے نہیں جہاد کررہے ہیں، ہم جہاد نہیں کریں گے تو باطل قوتیں دوبارہ آجائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں