تعلیمی اداروں

ہمارے تعلیمی اداروں میں محنت مزدوری کرنیوالے طلبہ کیلئے بھی ایک شفٹ رکھی گئی ہے ‘ رابی پیرزادہ

لاہور( عکس آن لائن)شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ رابی فائونڈیشن کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں محنت مزدوری کرنے والے طلبہ کیلئے بھی ایک تعلیم کی ایک شفٹ رکھی گئی ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ یہ بچے ایک دن معاشرے میں نمایا ں مقام حاصل کریں گے۔ ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ ہمارے سکولوں میں تین شفٹوں میںتعلیم دی جاتی ہے اور ایسے طلبہ جو شام کے اوقات میں محنت مزدوری کر کے اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتے ہیں انہیں پہلی شفٹ میں تعلیم دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی محنت مزدوری بھی کر سکیں اور ان طلبہ پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں طلبہ کوبہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی دی جاتی ہے ۔میری صاحب ثروت شخصیات سے اپیل ہے کہ وہ غریب اور مستحق گھرانوں کے بچوں کو تعلیم دلوانے کیلئے منصوبے شروع کریں اور اسی سے پاکستان کی قسمت بدلی جا سکتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں