عمران اسماعیل

ہمارے اداروں نے دشمن کے عزائم خا ک میں ملا دیے،گورنر سندھ

کراچی(عکس آن لائن) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمارے اداروں نے دشمن کے

عزائم خا ک میں ملا دیے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے،

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے کسی ادارے کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والوں کے اعزازمیں کل گورنرہاوس میں تقریب ہے،

ہماری پوری کوشش ہےکہ شہید افراد کے اہل خانہ کی بھرپور مدد کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہیدافراد کے اہل خانہ کے لیے اسٹاک ایکسچینج کا فنڈ قائم کرنے کا اقدام خوش ائندہے،

اسٹاک ایکسچینج کے اس اقدام پر بہت شکرگزار ہوں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے کے دوران اسٹاک ایکس چینج

میں ٹریڈنگ ایک لمحے کے لیے رکی نہیں،اسٹاک ایکسچینج رکنے کے بجائے کل اضافے پر بند ہوئی۔

عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے،

کہ ائندہ بھی ہم یکجان ہو کردہشت گردی کے خلاف کھڑے رہیں گے،

ہم کسی طور پر ملک کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اداروں نے دشمن کے عزائم خا ک میں ملا دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں