وزیراعظم شہباز شریف

ہماری قوم اپنے شہدا کی عزت کی حفاظت کرنا جانتی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہمذموم کارروائیوں میں شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنا کر بے حرمتی کی گئی،ہماری قوم اپنے شہدا کی عزت کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا آج پوری قوم یوم تکریم شہدا پاکستان انتہائی عقیدت سے منا رہی ہے، آج کا دن شہدا، غازیوں کو خراج عقیدت اور ان کے خاندانوں سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار ہے، میں 9 مئی کے پر تشدد اور المناک واقعات کو محض ایک احتجاج کے طور پر نہیں دیکھتا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ان پر تشدد واقعات کی منصوبہ بندی کی وہ بہت ہی خطرناک تھے، کچھ لوگوں نے اقتدار کے ہوس میں ان مذموم واقعات کی ترغیب دی جو پہلے کبھی نہیں ہوا، مذموم کارروائیوں میں شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنا کر بے حرمتی کی گئی۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ریاست کی نشانیوں پر حملہ کر کے شرپسندوں نے پاکستان کے نظریئے اور تشخص پر حملہ کیا ہے، یہ مذموم واقعات ملک دشمن عناصر کو خوشی منانے کی وجہ فراہم کر رہے ہیں، ہماری قوم اپنے شہدا کی عزت کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں