مسر ت جمشید چیمہ

ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑنے کیساتھ بھارتی حکومت کے آر ایس ایس کے فلسفہ کو بے نقاب کر تے رہیں گے’ مسر ت جمشید چیمہ

لاہور(عکس آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی نظریاتی، سماجی ، سیاسی اور جغرفیائی شہ رگ ہے،بھارت کی یہ بھول ہے کہ وہ مظالم ڈھا کر کشمیریوں کو اپنا غلام بنا لے گا،کشمیر یوں کی آزادی کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی ،وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے سامنے جس طرح کشمیر کا مقدمہ لڑا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

یو م یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے اور ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،مودی سرکاری نے 5 اگست 2019 کا جو اقدام اٹھایا ہے یہی کشمیریوں کی آزادی کا سبب بنے گا۔ حکومت پاکستان تنازعہ کشمیر حل ہونے تک کشمیریوں کی بھرپور انداز میں سیاسی، اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ ہم دنیا کے ہر فورم پر مقدمہ کشمیر لڑنے کے ساتھ بھارتی حکومت اور ان کے آر ایس ایس کے فلسفہ کو بے نقاب کر تے رہیں گے۔

5اگست کے اقدام سے بھارت کا چہرہ اور آر ایس ایس کا فلسفہ دنیا کو سمجھانے میں ہمیں مدد ملی۔ کشمیریوں کے لیے ہماری غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی۔ پائیدار امن ابھی تک ایک خواہش سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ پاکستان کی افواج ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور استعداد رکھتی ہیںلیکن ۔ انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر مذموم بھارتی جارحیت کے تناظر میں منایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں