ہاکی ٹیم

ہاکی ٹیم ہیرو ایشیاء ہاکی کپ 2022 میں حصہ لینے قطر ایئر ویز کے زریعے جکارتہ پہنچ گئی

جکارتہ (عکس آن لائن) پاکستان ہاکی ٹیم ہیرو ایشیاء ہاکی کپ 2022 میں حصہ لینے قطر ایئر ویز کے زریعے جکارتہ انڈونیشیا کیلئے علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور سے روانہ ہوئی،ایشیاء ہاکی کپ کا آغاز 23 مئی سے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں 23 مئی 22ء تا 1 جون 22ء شروع ہونے والے ہیرو ایشیاء کپ 22ء کیلئے 20 رکنی قومی ہاکی ٹیم رات بین بجکر پچاس منٹ روانہ ہوئی،ٹیم کے ہمراہ ٹیم منیجر اولمپیئن خواجہ جنید,ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین،کوچ وسیم احمد،فزیکل انسٹرکٹر ڈینیئل بیری, فزیو تھراپسٹ عدیل اختر اور ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی شامل ہیں۔

ایشیا ء ہاکی کپ کے شیڈول کے مطابق ایونٹ ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا،پول اے میں انڈیا ,جاپان،پاکستان ، انڈونیشیا جبکہ پول بی میں ملائیشیا ،کوریا،عمان اور بنگلا دیش شامل ہیں،پاکستان اپنا پہلا میچ 23 مئی کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ کھیلے گا،پاکستان کا دوسرا میچ 24 مئی کو انڈونیشیا کیساتھ جبکہ تیسرا میچ 26 مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے قومی ٹیم کیساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں