ہارون آباد

ہارون آباد قدیم اور گنجان آباد محلہ بھٹہ محمد پورہ میں سیوریج کے گٹر اُبلنا معمول بن گئے

ہارون آباد (نمائندہ عکس آن لائن)ہارون آباد قدیم اور گنجان آباد محلہ بھٹہ محمد پورہ میں سیوریج کے گٹر اُبلنا معمول بن چکے ، اہل علاقہ شدید پریشانی سے دوچار، حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد شہر کا قدیم اور گنجان آباد محلہ بھٹہ محمد پورہ میں عرصہ دراز سے سیوریج کا نظام ناکارہ ہوچکا ہے ، جس وجہ سے سیوریج کا غلیظ اور بدبودار پانی گٹروں سے اُبلنا معمول بن چکا ہے ،

جگہ جگہ اُبلتے گٹروں کی وجہ سے گلیاں جوہڑ کا منظر پیش کر تی رہتی ہیں ، اس سلسلہ میں علاقہ مکین ، محمد آصف ، ندیم ، صدام ، راشد، ابوبکر ، حسین ، خالد و دیگر نے بتایا کہ سیوریج بندش کے باعث گٹر ابلنا معمول بن چکا ہے، مقامی انتظامیہ میونسپل کمیٹی والے اس کا کوئی مستقل حل نہیں نکال سکے، اب تو شکایت بھی کی جائے تو عارضی نکاسی کیلئے بھی کوئی ٹیم موقع پر نہیں پہنچتی اور یہ کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے کہ مرکزی سیوریج لائن کو تبدیل کئے بغیر مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، اہل علاقہ کے مکینوں نے حکام بالا سے اس بابت فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں