تھانہ صدر پولیس

ہارون آباد تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن

ہارون آباد(نمائندہ عکس آن لائن )ہارون آباد تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن ، 50 لیٹر شراب ، 40لیٹر لاہن برآمد ، دو ملزمان گرفتار ، مقدمات درج ،

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس ہارون آباد نے خفیہ اطلاع پربابا خادم شاہ کی قبر چک 57فورآرکے قریب ملزم محمد آصف جبکہ سیم نالہ کے قریب اسکے بھائی مقصود احمد کو گرفتار کرکے دونوں کے قبضہ سے قبضہ سے 50لیٹر شراب اور 40لیٹر لاہن تیارہ شدہ برآمد کرلیا ، پولیس نے شراب و لاہن اپنے قبضہ میں لیکر دونوں ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں