عید گفٹ

ہارون آباد:سابق ایم پی اے نے پولیس شہداءکے لواحقین میں عید گفٹ اور نقد رقوم تقسیم کئے

ہارون آباد (نمائندہ عکس آن لائن)مسلم لیگ (ضیائ) کے صوبائی صدر غلام مرتضی چوہدری سابق ایم پی اے نے پولیس شہداءکے لواحقین میں عید گفٹ اور نقد رقوم تقسیم کئے ، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ضیاءکے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری غلام مرتضیٰ اورسابق امیدوارپی پی 242 چوہدری کاشف ثناءنے وائٹل فاﺅنڈیشن کی جانب سے ہارون آباد سمیت ضلع بھر کے پولیس شہداءکے لواحقین میں اُن کے گھر گھر جاکر عید گفٹ تقسیم کئے جن میں نقدی و دیگر تحائف شامل تھے ،

اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر عبدالقدوس بیگ و دیگر پولیس آفسیران سمیت چوہدری کاشف ثناءو دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ، اس موقع پر غلام مرتضیٰ نے کہا ہے کہ شہداءکی فیملی کسی صورت اپنے آپ کو تنہا محسو س نہ کریں ملک وقوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنا آج قربان کر کے آنے والے کل کو محفوظ بنایا اپنے بہادرجوانوں پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے سابق امیدوار پی پی 242چوہدری کاشف ثناءنے کہا کہ عید کی خوشیوں کے موقع پر ان شہداءکی فیملی اور بچوں کیلئے عید تحائف اور ان کی خوشیوں میں شریک ہوکر اور ان کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ،

اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر عبدالقدوس بیگ نے پولیس شہدا ءکے لواحقین کو یقین دلایا کہ پولیس شہداءکے بچوں اور خاندان کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ ان کیلئے ہروقت حاضر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں