اسلام آباد (عکس آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے کیلئے مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے دائر درخواست خارج کر دی ۔
بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔ وکیل درخوراست گزار نے کہاکہ ایران میں ہزاروں پاکستانی پھنسے ہیں، اور انکے ویزے بھی ختم ہوچکے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ یہ بین الاقوامی سطح کا مسئلہ ہے، عدالت ان معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی، آپ متعلقہ فارم سے رجوع کریں، یہ اخز نہ کریں کہ حکومت کچھ نہیں کررہی۔ چیف جسٹس نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے؟ ۔
چیف جسٹس نے کہاکہ یہ معاملہ پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ کا ہے، عدالتوں کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ موجودہ حالات میں عدالت کسی بھی کنٹروورسی میں نہیں پڑے گی۔