لاہور( عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پامرا کی جانب سے مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کی مارکیٹ کمیٹی کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی نے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کیخلاف تحریک انصاف کے ملک وقار کی درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ڈی جی پامرہ نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے مارکیٹ کمیٹی کو تحلیل کردیا، مارکیٹ کمیٹی کوخلاف قانون تحلیل کیا گیا، استدعا ہے کہ عدالت ڈی جی پامرہ کے اقدام کو کالعدم قراردیکر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کے عہدے کو بحال کرنے کا حکم دے۔فاضل عدالت نے کمیٹی کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر کے17 فروری کو جواب طلب کرلیا۔