ہائیکورٹ

ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججزکو ٹویٹر، فیس بک و دیگر ایپلیکیشنز پر عدلیہ سے متعلق اظہار رائے سے روکدیا

لاہور( عکس آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججزکو ٹویٹر، فیس بک و دیگر ایپلیکیشنز پر عدلیہ سے متعلق اظہار رائے کرنے سے روک دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری محمد سعید اللہ نے ماتحت عدلیہ کے تمام سیشن ججزکو مراسلہ بھجوادیا ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل افسروں کے سوشل میڈیا پر عدلیہ سے متعلق پیغامات ان کے اپنے وقار، قواعد وضوابط کی خلاف ورزی ہے، ماتحت عدلیہ کے ججوں کا سوشل میڈیا پر پیغامات پھیلانا اچھے جوڈیشل افسر کی خوبیوں کی اخلاقیات کے بھی منافی ہیں، جوڈیشل افسران کے جوڈیشری سے متعلق سوشل میڈیا پر پیغامات اپ لوڈ ہوتے رہے ہیں، ضلعی عدالتوں کے ججز عدلیہ سے متعلق اظہار رائے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں