اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہائر
ایجوکیشن کے فنڈز پر حملے وباء کے دنوں میں میڈیکل یونی ورسٹیوں کیلئے برے نتائج لائیں گے۔
ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میڈیکل یونیورسٹیاں کرونا وائرس کے خلاف اگلے
محاذوں پر جدوجہد کررہی ہیں،پی ٹی آئی نے گزشتہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں کمی کی۔
انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے موجودہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں اضافے سے انکار کیا،
پی ٹی آئی کے اقدام کے بعد یونی ورسٹی ملازمین کی تنخواہوں میں کمی طلبہ کی فیسوں میں اضافہ ہوگا۔
انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے اقدامات کے بعد اکثر یونی ورسٹیوں کو بندش کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،
پی ٹی آئی کو اپنے تعلیم دشمن ایجنڈے پر شرم آنا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی وباء کے دنوں میں پی ٹی آئی
کو اتنی غیرت نہیں آئی کہ وہ ٹیچنگ ہسپتالوں اور میڈیکل یونی ورسٹیوں کو سپورٹ کرے۔