گگو منڈی

گگو منڈی:اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس کی ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی

گگو منڈی(نمائندہ عکس آن لائن)اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس کی ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی شہر کے سنٹر میں کروڑوں روپے مالیت کی تقریباً تین کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی شہریوں کی طرف سے اقدام کی تعریف تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد عمر فاروق نےکل دوپہر ایک بجے کے قریب نائب تحصیل دار محمد طفیل بھٹی، بلڈنگ انسپکٹر ظفر اقبال، قانونگوطاہر تحصیل کونسل اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شہر کے مصروف ترین کاروباری مرکز سکول بازار میں دو کنال 18مرلہ سرکاری اراضی کا قبضہ ناجائز قابضین محمد اکرم خان اور مس ضیاءخان سے واگزار کروا کے تحصیل کونسل بورے والا کے حوالے کر دی مذکورہ اراضی پر تقریباً 40سال سے ناجائز قبضہ جاری تھا

اس اراضی پر 1960کی دھائی گرلز پرائمری سکول قائم تھا جو بعد ازاں نئی بلڈنگ میں منتقل ہو گیا اور سکول کی بلڈنگ پر ایک ٹیچر مس ضیاءخان نے ناجائز قبضہ کر لیا اور مختلف عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کرتی رہی اور بعد ازاں اکرم نامی شخص نے بھی کچھ اراضی پر قبضہ کر کے دکانیں بنا لیں اور مبینہ طور پر دکانداروں سے بھتہ وصول کرنے لگا قبضہ واگزار کروانے کی کاروائی کے موقع پر وہاں موجود شہریوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کی تعریف کی اور اے سی بورے والا سے مطالبہ کیا کہ تحصیل کونسل کی مذکورہ اراضی پر مارکیٹ تعمیر کر کے دکانیں کرایہ پر دیں تو حکومت کو کروڑوں روپے ریونیو حاصل ہو گا اور اس کے ساتھ چھوٹے دکانداروں کی مشکلات بھی حل ہوں گی

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عمر فاروق نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بورے والا میں اب تک اربوں روپے کی سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروائی گئی ہے آج واگزار کروائی گئی اراضی پر مارکیٹ کی تعمیر کے لیے بہت جلد ضروری کام شروع کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی کتنا ہی با اثر ہو سرکاری املاک پر ناجائز قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں