گوجرانوالہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ

گوجرانوالہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن میں Covid-19 کے حوالہ سے خصوصی تربیتی سیشن منعقد

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)سٹاف ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر ، بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن ، گوجرانوالہ کے زیر اہتمام امتحان سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ (سالانہ) 2020ءکے اُمیدواران کی حل شدہ جوابی کاپیوں کی متوقع مارکنگ کے حوالہ سے منتخب بورڈ ملازمین جن کی بورڈ کی حدود کے اندر قائم کردہ مارکنگ سنٹرز پر ڈیوٹی لگا ئی جا ئے گی کی Covid-19 کے حوالہ سے خصوصی تربیت اور آگا ہی کے لئے ٹریننگ سیشن منعقد ہوا ۔

جس میں انہیں Covid-19 سے بچا ﺅ کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیراورا یس او پیز کے حوالہ سے تفصیلی آگا ہی دی گئی۔ورکشاپ میں محکمہ صحت ، ڈسرکٹ گوجرانوالہ سے ڈسٹرکٹ اینٹامالوجسٹ ڈاکٹر خالد اقبال انجم کو خصوصی شرکت کے لیے مدعو کیا گیاجنہوں نے شرکاءکو کورونا وا ئرس سے بچا ﺅ کے حوالہ سے تفصیلی لیکچر دیا۔

کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ کی جا نب سے تجویز کردہ ایس او پیز بسلسلہ مارکنگ اور بورڈ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور دیگر سہولیات کی فرا ہمی کے بارے تفصیلی گفتگو کی۔آخر میں چیئرمین بورڈ ڈاکٹر طارق محمود قا ضی نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ کو رونا وا ئرس سے بچا و سے متعلقہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ مارکنگ کے معیار کو بھی ہر صورت بہتر کیا جائے گا۔

انہوں نے بورڈ ملازمین پر واضح کیا کہ وہ اپنے اپنے تعین کردہ مارکنگ سنٹر پر بطور بورڈ کا نما ئندہ کام کریں گے اور وہ ہر لحاظ سے مارکنگ سنٹر کے متعلقہ سپروا ئزرز ا ور مارکنگ سٹاف کو ان ایس او پیز کے مطابق فرنیچر ، میٹریل کی حفاظت کے لئے مناسب جگہ ، فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور دوران مارکنگ سٹاف کے درمیان سماجی فاصلہ بر قرار رکھنے کو یقینی بنا ئیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دورانِ مارکنگ تمام امتحانی مراکز پر گاہے بگاہے اچانک معائنے کیے جائیں گے جس میں محکمہ صحت کے افسران کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی کی صورت میں متعلقین کے خلاف ڈسپلنری کارروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔جناب چیئرمین نے شرکا ءورکشاپ کو تاکید کی کہ آپ سب کی صحت اور زندگیا ں ہمارے لئے بہت قیمتی ہیں اور کو رونا وا ئرس سے بچا ﺅ کی احتیاطی تدا بیر اور مجوزہ SOPs کو ملحوظ رکھنا آپ سب کا فرض ہے تاکہ اس وبا ئی مرض سے نہ صرف آپ بلکہ آپ سے جڑے دوسرے تمام لوگ بھی محفوظ راہ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں