گوجرانوالہ

گوجرانوالہ:گورونانک پورہ و ملحقہ علاقوں میں سیوریج سسٹم کی تباہی پر علاقہ مکینوں کا واسا حکام کیخلاف احتجاج

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن) گورونانک پورہ و ملحقہ علاقوں میں سیوریج سسٹم کی تباہی پر علاقہ مکینوں کا واسا حکام کیخلاف احتجاج‘گلی محلوں میں گندے پانی کی فوری نکاسی کا مطالبہ بتایا گیا ہے کہ قدیمی گھنٹہ گھر گورونانک پورہ کے گردونواح اور ملحقہ علاقوں میں واسا حکام کی عدم توجہی کے باعث گذشتہ کئی ماہ سے سیوریج سسٹم بری طرح برباد ہوچکا ہے جس کی وجہ سے گٹروں کا گندہ پانی مین روڈ، گلی چوہدری محمد حسین، محلہ جنت بی بی پارک ودیگر گلی محلوں میں کھڑا رہتا ہے گندے پانی کے تعفن سے مکین موذی بیماریوں کا بھی شکار ہورہے ہیں

سیوریج سسٹم کی باہی اور گلی محلوں میں کھڑے گندے پانی سے پریشان علاقہ مکینوں نے واسا حکام کیخلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی مظاہرین شیخ قاسم، تاجر رہنما شیخ نعمان ریحان، طیب طاہر، عثمان، اشفاق، پروفیسر اعظم ودیگر نے حکام بالا سے فوری نوٹس لیتے ہوئے گورونانک پورہ و ملحقہ آبادیوں میں سیوریج سسٹم کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں