سرکاری اہل کاروں

گوجرانوالہ:کرپٹ سرکاری اہل کاروں کے خلاف بھرپورکاروائی کاسلسلہ جاری

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)ڈائر یکٹر جنرل اینٹی کرپشن کی ہدایت پر کرپٹ سرکاری اہل کاروں کے خلاف بھرپورکاروائی کاسلسلہ جاری ہے اوراس حوالہ سے صفدر حسین سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے جو ڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ ٹریپ ریڈ کے دوران کاروائی کرتے ہوئے اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے کلرک محمد بلال کو جی پی فنڈ نکلوانے کے عو ض 10 ہزا ر روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا ہے اور مذکورہ کلرک کے خلاف اینٹی کرپشن قوانین کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

علاوہ ازیں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ رائے نعیم اللہ بھٹی کی ہدایت پر سوشل سیکورٹی فنڈ کی بالواسطہ ریکوری کے حوالہ سے سرکل آفیسر سیالکوٹ صفدر حسین کی کوششوں سے5 کروڑ 32 لاکھ27 ہزار روپے سے زائد کی رقم نادھندگان سے ریکور کرنے کے بعد سرکاری خزانہ میں جمع کراد ی گئی ہے مزید برآں اینٹی کرپشن کی کاوش سے سوشل سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت رجسٹرڈ ہونے والے صنعتی یونٹس کی تعداد4653 سے بڑھ کر4695 اوررجسٹرڈ کارکنوں کی تعداد51755 سے بڑھ کر59005 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں