موٹروے پولیس

گوجرانوالہ:موٹروے پولیس کی ٹیموں نے تمام پبلک ٹرانسپورٹ کی فرنٹ سکرین پر فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کرنا شروع کر دئیے

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)آئی جی موٹروے پولیس کلیم امام کی ہدایت پرگزشتہ روز گوجرانوالہ کے جی ٹی روڈ اور دیگر شہروں پر سیکٹر کمانڈر ندیم کھوکھر کی قیادت میں موٹروے پولیس کی مختلف ٹیموں نے تمام پبلک ٹرانسپورٹ کی فرنٹ سکرین پر فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کرنا شروع کر دئیے ہیں

موٹروے پولیس حکام کے مطابق متعدد ڈرائیور خراب گاڑیوں میں بھی مسافروں کو ایک سے دوسرے شہر لے جانے کی کوشش کرتے رہتے تھے جس سے کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا آئی جی موٹروے نے سخت ایکشن لیتے ہوئے اب تمام گاڑیوں کی سکرین پر فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کروانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں تاکہ خلاف ورزی کرنیوالے تمام ڈرائیوروں اور گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں