عاصم سلیم باجوہ

گوادر بندر گاہ اور سی پیک منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، پسماندہ علاقوں کو ترقی دے رہے ہیں، عاصم سلیم باجوہ

ہوشاب (عکس آن لائن)چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان پیر کو گوادر آ رہے ہیں، گوادر بندر گاہ اور سی پیک منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، پسماندہ علاقوں کو ترقی دے رہے ہیں، جنوبی بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے ،سی پیک منصوبوں سے اس علاقے میں ترقی آئے گی ،صاف پانی کی فراہمی، بجلی اورانفراسٹرکچر پر تیزی سے کا کیا جا رہا ہے ،بلوچستان کےلئے 600 ارب سے زائد کا پیکیج رکھا ،تمام منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کیا جائےگا،سی پیک منصوبوں کو وزیراعظم خود مانیٹر کر رہے ہیں، علاقے میں ترقیاتی انقلاب دیکھ رہا ہوں، اس سے بلوچستان اور اس کے ساتھ ملنے والے علاقوں میں خوشحالی آئے گی۔

ہفتہ کو ہوشاب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان 72 سالوں سے محرومیوں کا شکار رہا ہے،سی پیک منصوبوں سے اس علاقے میں ترقی آئے گی اور محرومیوں کا ازالہ ہو گا،صاف پانی کی فراہمی، بجلی اورانفراسٹرکچر پر تیزی سے کام جاری ہے، جنوبی بلوچستان کےلئے 600 ارب سے زائد کا پیکج رکھا گیا ہے جس میں تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، تمام منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کیا جا رہا ہے، 100کے قریب جاری منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پیر کو گوادر آ رہے ہیں، گوادر بندر گاہ اور سی پیک منصوبوں کی تکمیل وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم کے وژن کے مطابق پسماندہ علاقوں کو ترقی دے رہے ہیں، بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے،ایم ایٹ موٹروے آواران، خضدار اور ہوشاب روڈ اور پھر آواران سے کراچی، آواران سے پنجگور اور نوکنڈی روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر تعمیر کا کام جاری ہے،600ارب روپے کے منصوبے کا 39فیصد کمیونیکیشن انفراسٹرکچر پر لگایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی بلوچستان کو نیشنل گرڈ سے جوڑا جائے گا،بسمہ میں گرڈ اسٹیشن بنایا جا رہا ہے، علاقے میں ڈیڑھ سو میگاواٹ بجلی آئے گی، گوادر میں بھی 300میگاواٹ کے منصوبے پر کام جاری ہے، ساتھ بلوچستان کے 9ضلعوں میں31 ڈیمز پر کام جاری ہے، اس سے علاقے میں صاف پانی کی فراہمی اور زراعت کو فروغ ملے گا، زراعت کی ترقی کےلئے ترجیحی بنیادوں پر جام کیا جا رہا ہے، اس منصوبے کو وزیراعظم خود مانیٹر کر رہے ہیں، علاقے میں ترقیاتی انقلاب دیکھ رہا ہوں، اس سے بلوچستان اور اس کے ساتھ ملنے والے علاقوں میں خوشحالی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ زراعت، تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ساﺅتھ بلوچستان میں سڑکیں بنانے کا کریڈٹ یہاں کے لوگوں کو جاتا ہے، علاقے کی سیکیورٹی کےلئے سرحد پر باڑ لگائی جا رہی ہے جو 650کلومیٹر تک مکمل کرلی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں