گندم

گندم کی خریداری کا 48.02 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)گندم خریداری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، گندم کی خریداری کا 48.02 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے، حکومت نے ملکی اور برآمدی ضرورت پوری کرنے کیلیے رواں سیزن 2019-20ء کے دوران 8.25 ملین ٹن گندم خریدنے کی منظوری دی ہے،

پاسکو کی خریداری کا ہدف 8 لاکھ 126 میٹرک ٹن مقرر ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ویٹ کمشنر ڈاکٹر امتیاز علی گوپانگ نے بتایا کہ اب تک 3.961 ملین گندم خریدی جا چکی ہے جو مجموعی ہدف 8.25 ملین ٹن کا 48 فیصد ہے۔

انہوں نے بتایا کے پاکستان ایگریکلچر سٹوریج اینڈ سروس کارپوریشن (پاسکو) نے رواں سیزن کے دوران خریداری کے ہدف کا 44.45 فیصد حاصل کر لیا ہے، گندم خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں کی سہولت کیلئے ملک بھر میں خریداری مراکزقائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کے چاروں صوبوں میں خریداری مہم جاری ہے اور گندم کی بھرپور فصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1400 روپے فی من امدادی قیمت مقرر ہے۔

انہوں نے بتایا کے وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کی ہدایات پر نگرانی کو عمل مؤثر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کے رواں سیزن 2109-20ء کے دوران صوبہ پنجاب کا گندم خریداری ہدف 45 لاکھ ٹن جبکہ سندھ کا 7 لاکھ 77 ہزار 440 ٹن مقرر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں