صنم ماروی

گلوکارہ صنم ماروی نے سابق شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

لاہور(عکس آن لائن)گلوکارہ صنم ماروی نے سابق شوہر حامد علی بہلول اور ان کیساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔صنم ماروی نے لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرایا ہے جس میں انہوں نے اپنے سابق شوہر حامد علی بہلول، ان کے بھائی اور دیگرساتھیوں کو نامزد کیا ہے۔ذرائع کے مطابق گلوکارہ کی طرف سے دائر مقدمے میں الزام لگایا گیاکہ حامد علی بہلول اور ان کے ساتھیوں نے ان پر تشدد کیا اور انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں