میاں اسلم اقبال

گرانفروش اورذخیرہ اندوز معاشرے کے مجرم، کسی رعایت کے مستحق نہیں : میاں اسلم اقبال

لاہور (عکس آن لائن) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اشیاء ضروریہ کی دستیابی، قیمتوں اور مانیٹرنگ کے امور کاجائیزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے بعض جگہوں پر آٹے کی عدم دستیابی اور قیمتوں میں اضافے کی شکایات کا سخت نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے متعلقہ افسران سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ غذائی اجناس وافر مقدار میں موجود ہیں، عدم دستیابی اور قیمتوں میں اضافے کی شکایت کیوں پیدا ہوئی۔ صوبائی وزیر نے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گرانفروش اورذخیرہ اندوز معاشرے کے مجرم، کسی رعایت کے مستحق نہیں۔مشکل کی اس گھڑی میں مہنگائی مافیا کو کسی صورت عوام کااستحصال نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے اپنے اضلاع میں اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں پر نطر رکھیں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ یہ وقت کورونا وائرس کی وباکی صورت حال سے پریشان لوگوں کی مدد کاہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صنعت و تجارت اور متعلقہ ادارے عوام کو مہنگائی مافیا کے ظلم سے نجات دلانے کے لئے متحرک ہوکر کام کر یں۔

غفلت اور کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ حکومت عوام کی صحت اورزندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر ضروری قدم اٹھارہی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مستحق افراد کی مالی مدد کیلئے 10ارب روپے کے انصاف امداد پروگرام کا آغاز کیاجآ رہاہے۔یومیہ اجرت پرانحصار کرنے والوں کے گھروں تک راشن اورنقدامداد پہنچائی جائے گی۔ یہ کمزور طبقات کو مددکی فراہمی سے نیکیاں کمانے کا موقع ہے۔

معاشرے کے صاحب ثروت آزمائش کی اس گھڑی میں آگے بڑھ کر بے سہارا افراد کا باتھ تھام لیں اوراللہ تعالیٰ کے فضل، عوام کے تعاون اور اداروں کی محنت سے کورونا وائرس کی وبا کو شکست دی گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں