عالمی ادارہ صحت

کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض بن گیا

اسلام آباد(عکس آن لائن ) عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) نے انکشاف کیا ہے کہ کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے 2032 تک دنیا بھر میں کینسر کے مریضوں کی تعداد 2کروڑ 50لاکھ ہونے کا امکان ہے عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں ہر سال تقریباً 80لاکھ افراد کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوکر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں کینسر دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے اور 2032 تک یہ تعداد دو کروڑ پچاس لاکھ تک ہوسکتی ہے پاکستان میں سالانہ تین لاکھ افراد کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں دنیا میں سالانہ پندرہ سے بیس فیصد اموات کی وجہ کینسر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں