دانش تیمور

کہنے کی بات نہیں حقیقت میں میاں بیوی زندگی کی گاڑی کے دو پہیے ہیں’ دانش تیمور

لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکار دانش تیمور نے کہا ہے کہ یہ صرف کہنے کی بات نہیں بلکہ حقیقت میں میاں بیوی زندگی کی گاڑی کے دو پہیے ہیں ، یہ سوچ نہیں ہونی چاہیے کہ مرد کو گھر میں سبقت حاصل ہو گی اور بیوی غلام بن کر رہے گی ۔ایک انٹر ویو میں اداکار نے کہا کہ میاں بیوی کو ایک دوسرے کا بہترین دوست ہونا چاہیے ا س سے زندگی خوشگوار گزرتی ہے ،

اگر خاوند گھر کے کاموں میں اپنی اہلیہ کا ہاتھ بٹاتا ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے بلکہ اس سے بیوی کے دل میں اپنے شوہر کے لئے عزت مزید بڑھتی ہے کہ اس کا خاوند اس کی قدر کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اور میری اہلیہ ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور بھرپور سپورٹ کرتے ہیں ، نوک جھونک ہر گھر میں ہوتی ہے لیکن معاملے کو حل کیسے کرنا ہے میاں بیوی دونوں کو یہ ہنر آناچاہیے تاکہ معاملات بیگاڑ کی طرف نہ جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں