کھیرے

کھیرے کی اگیتی کاشت مارچ اور پچھیتی جولائی میں کی جاسکتی ہے

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ کھیرے کی اگیتی کاشت مارچ اور پچھیتی جولائی میں کی جاسکتی ہے جبکہ کاشتکارایک ایکڑ رقبہ کے لئے کھیرے کا ایک کلو گرام صحت مند بیج استعمال کریں تاکہ بہتر پیداوارکا حصول ممکن ہوسکے۔

انہوں نے بتایا کہ کھیرے کی کاشت کے لئے زرخیزمیرا زمین موزوں ہوتی ہے لہذاکلراٹھی اورشورزدہ زمین میں کھیرے کی کاشت سے گریزکرنا چاہئیے۔ انہوں نے بتایا کہ کھیرا موسم گرما کی انتہائی مفیدسبزی ہے جس کا استعمال زیادہ تر سلاد کے طورپر کیاجاتاہے اور اساسی اجزاء کی فراوانی کے باعث کھیراانسانی جسم میں تیزابیت کوکم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھیرے کی فصل معتدل اورخشک و آب وہواکو پسندکرتی ہے جبکہ ہوا میں نمی کی زیادتی سے پھپھوندکی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہوتاہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں